جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ ٹیم کی پاکستان آمد ، پاکستان نے دعوت دیدی

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے  کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم کی پاکستان  آمد پر مکمل تعاون کریں گے، ہمارابرطانیہ کے ساتھ صرف حکومتی سطح پر رابطہ نہیں بلکہ عوام کا  آپس میں تعلق بھی بہت زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے نئے ہائی کمشنر کو پاکستان  آنے  پر خوش  آمدیدکہا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ لوگوں کا آپس میں تعلق بھی بہت زیادہ ہے۔ برطانیہ کی کر کٹ ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی ٹیم پاکستان  آنے  پر مکمل تعاون کریں گے۔کرکٹ کا کھیل پاکستانی لوگوں کے دلوں سے بے حد قریب ہے۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ کے لئے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کی بہتری بے حد اہمیت کی حامل ہے۔ کرکٹ کے ذریعے سے دو طرفہ وابستگی دونوں ملکوں کو قریب رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔ اگر میں یہ کر سکوں تو میرے لئے یہ نہایت اعزاز کی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کو فورا زیر غور لاتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…