بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لیاری ندی کے کنارے ہندو آبادی کی جھگیوں میں آگ کیسے لگی؟دوران تحقیقات سب کچھ سامنے آگیا

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لیاقت آباد میں لیاری ندی کے کنارے ہندو آبادی کی جھگیوں میں آگ عبادت کے لیے جلائے گئے چراغ سے لگی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہوئی آتشزدگی سے 180 جھگیاں جل گئی تھیں۔اسسٹنٹ کمشنر اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ لیاقت آباد فہیم خان کے مطابق اس آبادی کے پرانے رہائشی پھول فروش بیٹوں ولد موتی لال نے بیان دیا ہے کہ کہ وہ اس آبادی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے ان کی والدہ گزشتہ رات ان کے ماموں کے گھر گئی ہوئی تھی۔پھول فروش بیرجو کے مطابق اس کے بھائی پھول بیچنے کے لئے گئے ہوئے تھے جبکہ ایک بھائی کھلونے بیچنے گیا تھا گھر میں اس کی چھوٹی بہن اور 9 سالہ بھتیجی تھی۔بیرجو کے مطابق اس نے تیل منگوایا اس کی بہن نے چراغ جلایا اور پیٹی پر رکھ دیا جس کے بعد وہ روٹیاں لینے چلا گیا جبکہ بھتیجی کھیلنے کے لیے باہر نکلی تو تیل ختم ہونے پر بجھنے سے قبل چراغ سے شعلہ لپکا جس سے جھگی کو آگ لگ گئی۔بیرجوکے مطابق آگ تیز ہوا کی وجہ سے پوری آبادی میں پھیل گئی اور جب وہ روٹیاں لے کر واپس آیا تو پوری آبادی شعلوں کی لپیٹ میں تھی۔ایس ڈی ایم لیاقت آباد فہیم خان کے مطابق یہ ابتدائی شہادت سامنے آئی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔فہیم خان کے مطابق ابتدائی سروے کے مطابق علاقے میں جلنے والی جھگیوں کی تعداد180 ہے اور آگ سے 200 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…