جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چیمبر میں لڑکی سے زیادتی کا معاملہ ،جج کوامتیاز بھٹو کیخلاف سخت ترین قدم اٹھا لیا گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیہون(این این آئی)چیمبر میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جج امتیاز حسین بھٹو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سلمی بروہی نے الزام لگایا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو نے بیان لینے کے بہانے اپنے چیمبر میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد جج کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کردیا گیا تھا

اور اب جج کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس اسٹیشن سیہون میں ایس ایچ او مظہر حسین نائچ کی مدعیت میں لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ لڑکی سلمی بروہی سے دارالامان لاڑکانہ میں لیے گئے تازہ بیان کے بعد جج کے خلاف قانونی کارروائی میں یہ پیش رفت ہوئی۔ڈی ایس پی سہون بشیر کھونہارو نے سلمی بروہی سے دارالامان انتظامیہ کے سامنے دوسرا بیان لیا جس میں اس نے زیادتی کی تصدیق کی۔ پولیس کے اعلی افسران کی ہدایت پر جج کے خلاف مقدمے میں دفعہ 376 اور 506 شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو کو لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے پر مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کرکے سندھ ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…