جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں آٹے کا بحران کن لوگوں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے؟  چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نشاندہی کردی

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے آٹے کے بحران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں آٹے کا بحران لوٹ مار کے عادی افراد کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے مختلف اضلاع سے گندم چوری کے

ریفرنس میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں آٹے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں،ایسے لوگ ہی بڑی شخصیات کی ایما پربحران کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں ملزمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب پیٹ بھرا کہ نہیں؟شکل کو سامنے لائو، بعد ازاں عدالت نے ملزم انیس الرحمان، موہن لعل، ابراہیم تھیم اور دیگر کی درخواست ضمانت کا معاملہ سکھر بینچ کو منتقل کردیا ہے۔اس سے قبل نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گندم چوری کا ریفرنس دائر کردیا ہے،ملزمان نے گوداموں سے گندم چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کردی تھی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…