ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

گندم بحران سے پیدا صورتحال پر پنجاب حکومت کا بڑا ایکشن ، اہم سرکاری شخصیت تبدیل،ریٹائرڈ فوجی کو عہدہ سونپ دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، اسلام آباد (این این آئی)گندم بحران سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پنجاب حکومت کے اقدامات ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تبدیل کردیاگیا۔ منگل کو ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کا حکم جاری کر دیا گیا ،حکومت پنجاب نے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا ،چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان نے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دریں اثناچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

سینیٹر رحمان ملک نے آٹا، چینی، گھی و دیگر اشیائے خورد و نوش کے اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا ۔ ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ، ہوم سیکرٹری سندھ و خیبرپختونخوا سے آٹا، چینی و گھی کے اسمگلنگ پر رپورٹ طلب کرلی ۔ رحمن ملک نے کہاکہ بلوچستان و خیبرپختونخوا کے ذریعے آٹا، چینی و گھی افغانستان اسمگل ہو رہا ہے، آٹا، چینی و گھی کے اسمگلنگ کے پیچھے کارفرما مافیہ کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…