خان صاحب کے مالی سہولت کاروں نے ملک سے گندم غائب کر دی، بحران پیدا کر کے تماشا کرنا عمران حکومت کا وطیرہ بن گیا، ن لیگ کا حیران کن دعویٰ

19  جنوری‬‮  2020

لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور نے کہا ہے کہ بحران پیدا کر کے تماشہ کرنا عمران حکومت کا وطیرہ بن گیاہے،خان صاحب کے مالی سہولت کاروں نے ملک سے گندم غائب کر دی،اے ٹی ایم بھرنے کیلئے پہلے چینی مہنگی کی گئی، اب آٹا غائب کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور نے کہاکہ گندم کے بحران کا الزام سندھ حکومت پر لگانا سیاسی تماشے سے زیادہ کچھ نہیں، شعبدہ باز وزرا بتائیں کہ پنجاب، خیبرپختونخواہ میں آٹے کے بحران کا ذمہ دار بھی سندھ ہے؟،

کیا بجلی، گیس، پیٹرولیم اور ادویات کی قیمتیں بھی سندھ نے بڑھائیں؟ کیا وفاق، پنجاب، خیبرپختونخواہ میں بدترین طرز حکومت کی وجہ بھی سندھ ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی نالائقی اور ناکامی بے نقاب ہو چکی ہے،انہوں نے گندم میں خودکفیل ملک کو آٹے کی قلت میں مبتلا کر دیا ہے،جنہوں نے چینی کا بحران پیدا کیا قیمتیں بڑھائیں انہوں نے آٹے کا بحران پیدا کیا،یہ وہی قومی مجرم ہیں جنہوں نے مشرف کے دور میں آٹے اور چینی کا بحران پیدا کیا۔خان صاحب نے بحران پیدا کرنے والوں کو ہی بحران کی حل کی ذمہ داری سونپی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…