پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

ججز مقدمات میں غیر ضروری التوا ء اور تاریخیں دینے سے گریز کریں، کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس لاہو رہائیکور ٹ نے ججزکو اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیف جسٹس لاہو رہائیکور ٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ ججز مقدمات میں غیر ضروری التوا ء اور تاریخیں دینے سے گریز کریں،جلد اور معیاری انصاف کی فراہم ہم سب کا مشترکہ اور اولین مقصد ہے،مقدمات کے فیصلے بغیر کسی دباؤ کا شکا ہوئے کئے جائیں،قانون اور میرٹ کے مطابق فیصلے کریں، کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے،میں بطور چیف جسٹس تمام ججز کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریحان بشیر اور سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان بھی موجود تھے۔چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ تمام جوڈیشل افسران قانون کا علم جانتے ہیں،یہاں تربیتی کورس کا مقصد جوڈیشل افسران کی صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے،جوڈیشل افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہمارا اولین مقصد ہے،جج کو اپنی استعداد کار سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے،آج سپریم کورٹ میں ایک اجلاس میں ججز کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ کا کام کبھی رک نہیں سکتا، یہ چلتا رہے گا،نئے نئے قوانین اور ترامیم کے ساتھ ساتھ ججز کی تربیت بھی جاری رہے گی،ہماری بار ایسوسی ایشنز نے یقین دلایا ہے کہ ہڑتال کلچر کی حوصلہ شکنی ہوگی،ججز بھی مقدمات میں غیر ضروری التوا ء اور تاریخیں دینے سے گریز کریں،جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی ہم سب کا مشترکہ اور اولین مقصد ہے،سائل کی ہر ممکن داد رسی کرنا ہمارا فریضہ ہے،مقدمات کے فیصلے بغیر کسی دباؤ کا شکا ہوئے کریں،قانون اور میرٹ کے مطابق فیصلے کریں، کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،میں بطور چیف جسٹس تمام ججز کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ججز کے خلاف کسی بھی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،

یہاں سیکھی ہوئی صلاحیتوں کو اپنے ساتھیوں تک پہنچائیں،اس ٹریننگ کے ثمرات عام سائلین تک پہنچنے چاہئیں،ججزلیگل جرنلز کو باقاعدگی سے پڑھیں اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر نے کہاکہ قانون کی حکمرانی کیلئے انصاف کی فراہمی ناگزیر ہے،بروقت فیصلوں کے ساتھ ساتھ ہمیں فیصلوں کے معیار کو بھی بہتر بنانا ہوگا، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جوڈیشل افسران کو بامعنی تربیت فراہم کررہی ہے،اکیڈمی ٹریننگ کی بدولت ججز بہترین فیصلے کررہے ہیں،تربیتی کورس کے دوران تحقیق کے نئے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…