خاتون کی بھولنے کی عادت نے گھر کو آگ لگا دی، پروین بی بی خود بھی جاں بحق، انتہائی افسوسناک واقعہ

18  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں کم زور یادداشت والی ضعیف خاتون کے ہاتھوں گھر کو آگ لگی، حادثے میں خاتون بھی جاں بحق ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح نو بجے کے آس پاس گلشن اقبال بلاک 5 میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گھر کی 70 سالہ ضعیف خاتون پروین بی بی جاں بحق ہو گئیں، جب کہ گھر کے نچلے حصے میں ایک بیڈ روم اور کچن مکمل طور پر جل گئے،

پہلی منزل پر بھی آگ لگنے سے نقصان پہنچا۔گھر میں ضعیف خاتون کی بھولنے کی عادت کی وجہ سے آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، پولیس اور رینجرز کے اہل کاروں نے بھی موقع پر پہنچ کر جلے ہوئے گھر کا جائزہ لیا، تفیتشی ٹیم نے بھی اپنی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔گھر کے معمر مالک عمر شریف کا کہنا تھا کہ ان کی آنکھ دھماکے کی آواز سے کھلی، گھر میں ان کی بیٹی بھی الگ کمرے میں سو رہی تھیں، بیوی الگ کمرے میں تھیں، کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا اور وہ جاگے تو انھوں نے دیکھا کہ بیوی کے بیڈ روم سے شعلے لپک کر باہر نکل رہے تھے۔ بیوی کا ذکر کرتے ہوئے گھر کے مالک رو پڑے۔گھر کے ڈرائیور نے میڈیا کو بتایا کہ 70 سالہ ضعیف خاتون پروین بی بی کو بھولنے کی عادت تھی، میں 25 سال سے اس گھر میں ملازمت کر رہا ہوں، خاتون صبح چائے بناتی تھیں اور پھر کچن کے برابر اپنے کمرے میں لیٹ جاتی تھیں، خاتون ایک بار چائے بنانے کے بعد بھولے سے پھر چائے بنانے آ جاتی تھیں، کئی بار ایسا ہوا کہ خاتون چولھا جلانے کے بعد اسے بند کرنا بھی بھول گئی تھیں۔ڈرائیور کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب خاتون نے چائے بنائی اور گیس کھلی چھوڑ دی، جب وہ دوبارہ کچن میں آئیں اور آگ جلائی تو دھماکا ہو گیا، آگ لگنے کے بعد خاتون بھاگ کر کچن کے پاس اپنے بیڈروم میں گئیں اور کمرے میں بھی آگ لگ گئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ حادثاتی ہے، اس لیے وہ کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…