سرگودھا (نیوز ڈیسک) آٹے کی قیمتوں میں فلور اور چکی مالکان کی جانب سے اضافے کے بعد گھی اور آئل کیساتھ ساتھ دالیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں گھی اور آئل کی قیمتوں میں رواں ماہ کے دوران 15 روپے سے 25 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے 215 روپے میں فروخت ہونیوالے آئل کا پیکٹ 240 روپے میں فروخت ہورہا ہے
اسی طرح گھی کے پیکٹ میں بھی 15 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ دالوں کی قیمتوں میں بھی رواں ماہ کے دوران 45 روپے سے 55 روپے کلو تک کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اشیا صرف کی قیمتوں میں کسی قسم کا توازن نہ ہونے کی وجہ سے عوام مہنگے داموں اشیائے صرف خریدنے پر مجبور ہے۔مہنگائی کنٹرول سے باہر ہو گئی۔