کہاں گئے خالد مقبول صدیقی کے دعوے؟ ان کو وزارت قبول نہیں کرنی چاہیے تھی،فاروق ستار پھٹ پڑے

18  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش کی گئی، آج ایم کیو ایم نشانِ عبرت بن گئی ہے۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم 22 اگست 2016 کے بعد لندن سے علیحدہ ہوگئی تھی اب ایک ایم کیو ایم حیدرآباد اور دوسری ایم کیوایم کراچی بن گئی ہے، آج ایم کیو ایم نشان عبرت بن گئی ہے۔فاروق ستار نے الزام لگایا کہ میرے خلاف سازش کی گئی۔

پہلے پارٹی کے وڈیروں نے مجھ سے سربراہی لی، پھر رکنیت معطل کی گئی۔انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے وزرات چھوڑنے کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے خالد مقبول صدیقی کے دعوے؟ ان کو وزارت قبول نہیں کرنی چاہیے تھی۔فاروق ستارنے کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں، وہ ایم کیوایم کے وزیر ہیں تو مستعفی ہوجائیں اور ایم کیوایم کی سینیٹر شپ بھی چھوڑ دیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…