منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

تبدیلیوں کا عمل شروع ہوچکا، آفٹر شاکس آنا شروع ہو چکے، مولانا فضل الرحمان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف بھی بول پڑے، دھماکہ خیز بات کرڈالی

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے حالیہ کردار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو بڑی اپوزیشن جماعتیں حکومت کا حصہ لگ رہی ہیں،توقع تھی کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالیں گی مگر دونوں نے قوم کو مایوس کیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے بھی عوام کو مایوس کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں حکومت کا حصہ لگ رہی ہیں، ان کا آپسی انتشار حکومت کے استحکام کا سبب بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر حزب اختلاف کا حکومت کا ساتھ دینے سے نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سیاسی محاذ پر سینئر جماعت ہے اور سیاست کا طویل ترین تجربہ ہمیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز اور نااہل حکومت ملک پر مسلط ہے جبکہ عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں کرب کا شکار ہے جس نے لوگوں کو خودکشی اور بچے بیچنے پر مجبور کردیا، ہمارے مالیاتی ادارے بھی بیٹھ گئے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی دباؤ پر دینی مدارس کے لیے جال بچھائے جارہے ہیں اور تاثر دیا جارہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سبب مدارس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور مدارس کی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، اصلاحات کے لفظ کو بھی توہین سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تبدیلیوں کا عمل شروع ہوچکا ہے، آزادی مارچ کے آفٹر شاکس آنا شروع ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح امریکہ میں ٹرمپ کی حکومت اسی بھارت میں مودی کی حکومت ہے اور جس طرح بھارت میں مودی کی حکومت اسی پاکستان میں عمران خان کی حکومت ہے۔جے یو آئی سربراہ نے واضح کیا کہ رہبر کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی، اس موجود سیاسی ماحول سے ہیجان اور ناراضگیاں پیدا ہوئیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت کے ذریعے موجودہ ناجائز حکومت سے نجات حاصل کریں گے، ہم واحد لوگ ہیں جو اپنے نظریہ کی کوک سے جنم لیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…