ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

فیصل واوڈا معاملہ،فواد چوہدری نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن ردعمل دیدیا

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ شروع میں ہماری ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے غلطیاں ہوئیں، ہم اسی کی دہائی میں ہارورڈ اور آکسفورڈ کے کیمپس بناتے تو آج ہمارا معیار کچھ اور ہوتا، چائنہ اور امریکہ میں ملٹری اور سویلین ملکر رسرچ کرتے ہیں۔

ان ممالک میں ملٹری ریسرچ اور ٹیکنالوجی کو سویلین سیکٹر میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، فوج سیاسی جماعتوں اور لوگوں کی ہے،آرمی ایکٹ پر اپوزیشن کا ووٹ دینا احسن اقدام ہے،فیصل واڈا پر بات کی تو میڈیا میں نیا مسئلہ سامنے آ جائیگا،ملک میں استحکام کی ضرورت ہے اپوزیشن اور اداروں کو ساتھ لیکر چلنا ہے،شہباز شریف اور خواجہ آصف وزارت عظمی کی عہدے کے لیے آپس میں ٹاس کر لیں،لگتا ہے شہباز شریف واپس نہیں آئینگے ۔  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سائبر سکیورٹی نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومیں ایک شعبہ میں ترقی سے اوپر نہیں جاتیں، تمام شعبوں میں ہی ترقی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم امریکہ کی بات کرتے ہیں امریکہ تمام شعبوں میں تقریبکر چکا ہے، ہمیں پوری مائیکرو پالیسی کو ہی ٹھیک کرنا پڑے گا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ آج ہم کہتے ہیں دو ہزار بائیس میں ہمارا پہلا مشن خلا میں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ قومیں ایک ہی شعبے میں ترقی نہیں کرتیں،تمام شعبوں کو مد نظر رکھ کر قومیں آگے آتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پراپیگنڈا کا تبادلہ ایک میڈیا ٹھیک کرنے سے نہیں ہوگا،پاکستان نے سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2 ہزار 22 میں پاکستان کے خلاء میں جانے کی بات کریں تو لوگ منہ کھول کر شکل دیکھتے ہیں۔

ابتداء میں ہمارا آغاز بہت اچھا تھا مگر جغرافیائی حالات کے باعث ہم پیچھے گئے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مدارس بنائے مگر نصاب کی بہتری کے لیے اداروں میں بہتری نہیں لائی گئی،اگر بروقت حکمت عملی تیار کی جاتی تو تعلیم اور روزگار میں ہم آگے ہوتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ایف تھنڈر بنایا مگر ٹی وی نہیں بنا سکا، پاکستان شروع میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔فواد چوہدری نے کہاکہ شروع میں ہماری ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے غلطیاں ہوئیں،ہم اسی کی دہائی میں ہارورڈ اور آکسفورڈ کے کیمپس بناتے تو آج ہمارا معیار کچھ اور ہوتا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ چائنہ اور امریکہ میں ملٹری اور سویلین ملکر رسرچ کرتے ہیں، ان ممالک میں ملٹری ریسرچ اور ٹیکنالوجی کو سویلین سیکٹر میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ قومیں ہمشیہ ہر شعبے میں ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھتی ہیں،پروپیگنڈے اور ہائیبروارفیئر کا مقابلہ کرنے کے لیئے مائیکرو پالیسیز کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2022 میں پاکستان کا پہلا اسپیس مشن خلاء میں جائے گا۔انہوںنے کہاکہ 1962 میں جب سپارکو شروع کی تو انڈیا اور چائینہ ہمارے مد مقابل ہی نہیں تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے دنیا کی لڑائیاں لڑیں 80 کی دہائی میں اگر ہم انٹرنیشنل لیول کی یونیورسٹیاں بنا چکے ہوتے تو حالات بہتر ہوتے ،ہم اپنے ٹینک اور جے اہف ٹھینڈدر خود بناتے ہیں لیکن فون اور چارجز خود نہیں بناسکتے،ہماری ڈرون ٹیکنالوجی بہترین ہے لیکن دنیا میں ڈرون زراعت میں استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے میں 157 تنظیمیں کام کررہی ہیں لیکن ان کو ایک دوسرے کا علم نہیں،دنیا میں ہمیشہ 10 سال کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

فائیوجی ٹیکنالوجی انٹرنیٹ کی طرز کا انقلاب لائے گی،فائیوجی سے ہر چیز تبدیل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں یونیورسٹی اور ایکیڈمیا کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، فائیو جی بالکل ہمارے دروازے پر ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ فائیو جی سے ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ہر بزنس میں ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا ہے، اگر ہم ملک میں بغیر ڈرائیو کار چلاتے ہیں تو ڈرائیور بیروزگار ہوجائیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی نئی جابز بھی ملیں گی۔فواد چوہدری نے کہاکہ ڈرائیور بے روزگار ہوں گے تو کار کو رموٹ کرنے میں روزگار پیدا ہوگا۔

ہمیں مستقبل کے لئے بائیو ٹیکنالوجی کو فوکس کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک فری لانس سافٹ ویئر کرنے والا ساتواں ملک ہے، ساٹھ کی دہائی میں پاکستان کی ترقی میں امریکہ کا بڑا کردار تھا۔فواد چوہدری نے کہاکہ آج بھی ہمیں امریکہ کے ساتھ کْھل کر روابط رکھنے کی ضرورت ہے، اسلام آباد میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا دوسرا پارک بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگلے تین سالوں میں بنیاد رکھیں گے کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں بہتر تبدیلی لائینگے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو 60 کی دہائی میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن نے زمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے،فوج سب کی اتنی ہے جتنی پی ٹی آئی کی ہے،فوج سیاسی جماعتوں اور لوگوں کی ہے،آرمی ایکٹ پر اپوزیشن کا ووٹ دینا احسن اقدام ہے،اپوزیشن نے اقدام کی تعریف کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان الیکشن کمیشن اور نیب قوانین پر بھی معاملات چل رہے ہیں۔

ملک میں استحکام کی ضرورت ہے اپوزیشن اور اداروں کو ساتھ لیکر چلنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اچھا ماحول لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیصل واڈا پر بات کی تو میڈیا میں نیا مسئلہ سامنے آ جائیگا،سنا ہے خواجہ آصف بڑے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اور خواجہ آصف وزارت عظمی کی عہدے کے لیے آپس میں ٹاس کر لیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے سنا ہے 12 تیرہ ہے ٹوپیاں خرید لی ہیں،لگتا ہے اب شہبار شریف نہیں واپس آئینگے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…