بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

راناثناء اللہ اور شہر یار آفریدی کو یہ کام نہیں کرنا چاہیے تھا، اگر میں سپیکر ہوتا تو کیا کام کرتا، فواد چوہدری نے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 15  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راناثنااللہ اور شہریارآفریدی کو قرآن نہیں اٹھانا چاہیے تھا اگرمیں اسپیکر ہوتا تو دونوں کو 15،15دن کیلئے معطل کر دیتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کوایک پیج پر ہونا چاہیی اگر ادارے ایک پیج پرنہ ہوئے توملک انار کی طرف چلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوج پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی ہے، بل کی حمایت میں ووٹ دے کر (ن) لیگ اور پی پی نے بہت اچھا کام کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ جاویدلطیف خواجہ آصف کے وزیراعظم بننے کیخلاف ہیں، جاویدلطیف بتائیں خواجہ آصف اور شاہدخاقان کے درمیان کیاجھگڑا ہے، نوازشریف اورآصف زرداری اپنی اننگزکھیل چکے ہیں، دونوں کی سیاست اب باقی نہیں رہی، آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو آگے کر دیا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ بل کی حمایت کا مریم نواز اور بلاول کو نہیں پتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس وقت بھی کہا تھا نوازشریف کو با ہر نہیں جانا چاہیے، نوازشریف لندن میں ایک دن بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے، ڈاکٹرزکی ہدایت پر نوازشریف کو باہر جانے دیا گیا اب ڈاکٹرز پر انکوائری بیٹھنی چاہیے جنہوں نے کہا نوازشریف بہت بیمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور (ق)لیگ کے گلے شکوے درست ہیں،ایم کیو ایم نے کہا وزارت چھوڑ رہے ہیں مگر حکومت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…