منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم کو وزارتوں کی پیشکش کیاتھی؟ اپوزیشن بکھر رہی ہے، نواز شریف کو باہر بھیجتے بھیجتے شہباز شریف خود باہر بھا گ گئے، فواد چوہدری نے حقیقت کھول کر رکھ دی

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،اتحادی جماعتوں میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، ان میں مسائل پر بات ہوتی رہتی ہے، سیاسی جماعتوں کے اپنے اپنے مفاد بھی ہوتے ہیں اوریہ ایسی کوئی انہونی بات نہیں،آج حکومتی ٹیم ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گی اورچیزیں ٹھیک ہوجائیں گی،اس وقت ملک میں وزیراعظم عمران خان کا کوئی متبادل موجود نہیں،

مسلم لیگ (ن) نے میں ہر کوئی وزیر اعظم کا امیدوار ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے میں ایم کیو ایم کے اقدام کو سمجھتا ہوں اور ہمیں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے،ان کی جو بعض باتیں ہیں ان میں یقینا دم بھی ہوگااس میں مسائل بھی ہوں گے۔ہمارا ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے،ہم ایک جماعت نہیں ہیں، اتحادی جماعتوں نے اپنے ٹکٹ اور منشور کے مطابق الیکشن لڑا ہے ان کے اپنے ووٹرز کے الگ وعدے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اگر حکومت میں شامل ہوگئے ہیں تو ایک جماعت نہیں ہوگئے لہٰذاایم کیو ایم کو حق حاصل ہے کہ وہ کسی معاملے پر پر اختلاف کرنا چاہیں یا الگ رائے رکھ سکتے ہیں،آج حکومتی ٹیم ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گی چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،اس وقت ملک میں وزیراعظم عمران خان کا کوئی متبادل موجود نہیں۔بلاول بھٹو کی جانب سے ایم کیو ایم کو وزاتوں کی پیشکش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی پیشکش غیر سنجیدہ تھی اور ایم کیو ایم بھی یہ سمجھتی ہے۔اپوزیشن خود بکھر رہی ہے،ہمیں تو سمجھ نہیں آرہی اپوزیشن میں بات کس سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کی ضرورت ہے، نواز شریف کو باہر بھیجتے بھیجتے وہ خود باہر بھاگ گئے، (ن) لیگ میں تو ہر بندہ وزارت عظمی کا امیدوار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…