وزیراعلیٰ کامیٹرو بس کے کرایوں پر یوٹرن عمران خان کا شاخسانہ ہے، حکومت عوام کوریلیف دینے نہیں بلکہ کس کام کے لئے آئی ہے، عظمی بخاری نے وزیراعظم سے حیران کن مطالبہ کر دیا

10  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانیوں کے گورباچوف اور عثمان بزدار شہزادہ سلیم ثابت ہوئے ہیں،وزیراعظم سے لے کر ہر حکومتی شخص یوٹرن لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کامیٹرو بس کے کرایوں پر یوٹرن عمران خان کا شاخسانہ ہے۔تحریک انصاف پنجاب کے عوام کو دی سہولیات چھینے آئی ہے۔نیازی حکومت نے ہر شعبے کو دی سبسڈی واپس لے لی ہے۔عوام سے ٹیکس دینے کا مطالبہ کرنے والے وزیراعظم عوام کو بدلے میں مہنگائی اور بے روزگاری دے رہے ہیں۔پاکستان میں ہر حکومت عوام کو ریلیف دیتی رہی لیکن یہ حکومت ریلیف چھینے آئی ہے۔حکمرانوں کو شرم دلانے پر ہی عام آدمی کے مسائل کا شکار ہونے کا یقین ہوتا ہے۔20کلوآٹے کے تھیلے پر 3روپے کم کرکے جہانگیر ترین نے بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے۔حکمران طبقہ غریبوں کی غربت کا بھی مذاق اڑارہا ہے۔نیازی صاحب ریلیف دے نہیں سکتے تو دیا گیا ریلیف چھینیں تو نہ۔عمران خان نے اپنے تمام فیصلوں پربار بار یوٹرن لینا زندگی کا مقصد بنالیا ہے۔کفاعت شعاری کا نعرہ لگانے والے شاہانہ زندگی گزارہے ہیں۔عوام کو ہر ماہ مہنگائی کے تحفے دیے جارہے ہیں۔عمران خان پاکستانیوں کیلئے گوربا چوف ثابت ہوئے ہیں اور عثمان بزدار شہزادہ سلیم بن کر مغلیہ سلطنت کا دیوالیہ نکال رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…