پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے بارے پیش رفت، حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے38 صفحات پر مشتمل تفصیلی جواب دیدیا

10  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے فیٹف کے سوالنامے کا 38 صفحات پر مشتمل تفصیلی جواب بھجوادیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے فیٹف کے سوالنامے کا تفصیلی جواب بھجوادیاہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے 163 سوالات کے جواب دیئے ہیں،

فیٹف سوالنامے پر پاکستانی جواب 38 صفحات پر مشتمل ہے۔تفصیلی جوابی رپورٹ میں فیٹف کے اٹھائے گئے 27 نکات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان کے ایشیاء پیسفک گروپ کا اجلاس 21 جنوری سے بیجنگ میں شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ کی روشنی میں گرے لسٹ سے نام ہٹانے پر پیش رفت ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی رپورٹ کے ہمراہ قانون سازی، پالیسی سازی اور عملدرآمد سے متعلق نوٹیفکیشن بھی منسلک ہیں، اینٹی ٹیرر فنانسنگ پر دی گئی سزاؤں کی تفصیلات بھی اس جوابی رپورٹ میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق فیٹف کی شرائط پر عملدرآمد بارے تازہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان نے میوچل لیگل اسسٹنٹ کے قانون میں ترامیم بارے اہم پیشرفت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میوچل لیگل اسسٹنٹ ترمیمی بل سمیت منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث افراد سزا دس سال، 50 لاکھ جرمانہ کی سزائیں دی جائیں گی۔سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کی 10 سال قید اور 50 لاکھ ریال کی سزا مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ میں منی لانڈرنگ کی پانچ لاکھ ڈالر کی سزا مقرر ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…