جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

مسجد کے اندر زوردار دھماکہ، بھاری جانی نقصان ہو گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2020 |

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد کے اندر دھماکہ، ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 9 افراد شہید، کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 9 افراد شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد کی مسجد میں ہوا جس

میں ڈی ایس پی امان اللہ اور دیگر 8 افراد جاں بحق ہوئے۔نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق کوئٹہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقے غوث آباد میں دھماکہ ، پانچ افراد زخمی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ کے علاقے غوث آباد میں دھماکہ ہوا ہے جس وجہ سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنےوالے ادار اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، جہاں زخمی افراد کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ مدرسے کی قریب ہوا ۔ جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلایا جارہا ہےجیسے کوئی ثبوت سامنے آتا ہے فوراً آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پرایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو ا تھا جس میں2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔ دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو رش والے علاقے میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکے کی جگہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…