اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شہباز شریف کو واپسی کا کہیں گے تو بیمار پڑ جائیں گے، ان کی تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑے گا، ن لیگ کے اندر لڑائی پڑنے کا دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والا ادارہ ہے، ٹیکس دینے والے ادارے کی کارکردگی کا پوچھنے کا حق رکھتے ہیں،

لگتا ہے شریف خاندان والوں نے باہر آنے اور جانے کیلئے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں جبکہ سنا ہے کہ (ن) لیگ والے خواجہ آصف کو میٹنگ میں بھی نہیں بٹھاتے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پوچھنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل کو جہاں رہنمائی دینی چاہیے وہاں نہیں دیتے جب کہ مدارس کے حالات پر اسلامی نظریاتی کونسل کو دیکھنا چاہیے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں 6 میں سے 4 بل منظور ہوئے ہیں جب کہ آرمی ایکٹ پر بھی اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، نیب آرڈیننس پر بھی بات چیت ہو رہی ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو واپسی کا کہیں گے تو بیمار پڑ جائیں گے، ان کی تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑے گا۔ کیا شریف فیملی نے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں کہ اس نے آنا ہے اس نے جانا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت کا معاملہ نہیں ہے۔ شہباز شریف آخری رپورٹوں تک ٹھیک تھے انہیں واپسی کا کہیں گے تو بیمار نہ ہو جائیں۔فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے اندر اتنی لڑائی پڑ گئی ہے۔ سنا ہے خواجہ آصف کو تو آج کل ن لیگ والے کہہ رہے ہیں کہ آپ ہماری میٹنگوں میں نہ بیٹھا کریں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…