منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کوئی پاکستان کو ڈومور کا نہیں کہہ سکتا ،ایران امریکہ جنگ عام جنگ کیوں نہیں ہو گی ؟ بڑا انکشاف کر دیا گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ تنازع کے خاتمے میں پاکستان ذمہ دارانہ کردار ادا کریگا ،وزیراعظم عمران خان کوشش کر رہے ہیں کہ ایران امریکہ جنگ نہ ہو ،کیونکہ اس سے خطہ متاثر ہوگا ،ایران امریکہ جنگ عام جنگ نہیں ہو گی دنیا کی بڑی طاقتیں اس جنگ کو دیکھ رہی ہے وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں کوئی پاکستان کو ڈومور کا نہیں کہہ سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ 15 سالوں تک دہشتگردی کا شکار رہا ۔جس کی وجہ سے سکولوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ اس سال جون تک بہت سے سکولوں کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ سکولوں میں ہر بچے کو ماہانہ 1 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔جس کی وجہ سے سکول داخلوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نرسنگ سٹاف کے تمام مسائل حل کرنے ہونگے۔ وہ نشتر ہال پشاور میں میڈیا سے گفتگو اور آل کے پی نرسنگ کنوینشن سے خطاب کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر مرض کے لیے سپیشلائزڈ نرسنگ سٹاف کا ہونا بہت ضروری ہے مریض کے ساتھ زیادہ وقت نرسنگ سٹاف کا گزرتا ہے نرسنگ سٹاف کے حسنِ سلوک سے مریض کو تسلی ملتی لوگوں کو نرسنگ سٹاف سے بہت توقعات ہوتی ہیں ڈاکٹر کے چیک اپ کے بعد زیادہ ذمہ داریاں نرسوں کی ہوتی ہیں نرسوں کی ڈیوٹی زیادہ اور وسائل کم ہے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے نرسنگ سٹاف کے مسائل بھی حل کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش زیادہ ہوتا ہے موجودہ وسائل میں نرسنگ سٹاف کی کارکردگی بے مثال ہے نرسنگ سٹاف کی پروموشن کے لیے وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ سے خود بات کرونگا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان کے تاریخ کا سب سے بڑا مالی خسارہ ملا تھا۔ پی پی پی اور پی ایم ایل این نے 24 ہزار ارب کا قرضہ لیا۔ جس کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت واپس کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے 32 فیصد ایکسپورٹ بڑھی ہے اور روپے کی قدر میںبھی استحکام آیا ہے پچھلی حکومتوں نے ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر برقرار رکھنے کے لیے قرضے لیے۔ جون سے ابتک حکومت نے سٹیٹ بینک سے ایک روپے قرض نہیں لیا۔ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہیں۔ بیرونی قرضوں کی قسط ادایگی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے دوست ممالک سے مدد لی۔ وہ کسی کے سامنے کچکول نہیں رکھتا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں توسیع سوچ سمجھ کر کی گئی اور ہر وزیر کی کارکردگی کو دیکھا جاتا ہے وزیر اعلیٰ محمود خان باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں اسمبلی میں خواتین ارکان کی بھرپور نمائندگی ہو رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے یوتھ نرسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں شیلڈبھی تقسیم کیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…