کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع اور ردو بدل کا فیصلہ، عندیہ دے دیاگیا

2  جنوری‬‮  2020

پشاور(این این آئی)صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ خیبر پختون خوا کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع اورردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاورپریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کابینہ میں قبائلی اضلاع کو بھی نمائندگی دی جارہی ہے، ایک ہفتے میں کابینہ میں تبدیلیاں نظر آئیں گی، نئے وزراء اور مشیر بھی شامل ہوں گے اور چند وزراء کے محکموں کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلی کا اختیار ہے وہ محکموں میں تبدیلی کریں،

ان کے پاس محکمے زیادہ ہیں اس لیے اپنے محکمے وزراء کو بھی دے رہے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ یہ وزیر اعلی اور وزیراعظم کی سطح کے فیصلے ہیں، ڈالر کی قیمت کو گزشتہ حکومت نے مصنوعی طورپربرقراررکھا جس سے معیشت کو نقصان ہوا، اب معیشت مستحکم ہورہی ہے، ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی ہے تاہم حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، بلین ٹری منصوبے پر نیب تحقیقات کرے یا ایف آئی اے، ہم ہر ادارے کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…