لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے بنی گالہ کمپنی کو بہت مہنگے پڑیں گئے۔نیب دو سال سے مسلم لیگ (ن) کا یکطرفہ احتساب کررہا ہے۔چیئر مین نیب نے ہیلی کاپٹر کیس،
بی آر ٹی کھنڈرات اور مالم جبہ کیس میں عمران خان کو استثنیٰ دے دیا ہے۔نیب اور ایف آئی اے تحریک انصاف کی بی ٹیم بن چکے ہیں۔سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے بنی گالہ کمپنی کو بہت مہنگے پڑیں گئے۔چیئر مین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے غیر جانبدارنہیں رہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاغیر سیاسی اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ایف آئی اے جج ارشد ملک کی ویڈیو کا فرائزک کرانے کی بجائے ن لیگ کے دفتر چھاپے مار رہی ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد ایف آئی اے اور نیب کے غیر آئینی اور ماوراء قانون اقدام کا نوٹس لیں۔حکومت جج ارشد ملک کی پشت پناہی کرنے کی بھرپور کرشش کررہی ہے۔عمران نیازی اپنے مذموم مقاصد کیلئے اداروں کا بلیک میل کرنا بند کریں۔تمام ریاستی ادارے کٹھ پتلی حکومت کے دبائو میں آئے بغیر کام کریں۔