پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

فردوس عاشق اعوان، فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل انور منصورخان کے خلاف سپریم کورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں فردوس عاشق اعوان، فروغ نسیم، اٹارنی جنرل انور منصور خان و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈوکیٹ شبیر حسین نے دائر کی۔ درخواست میں میڈیا چینلز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست خصوصی عدالت کے فیصلے پر کی گئی پریس کانفرنس کے خلاف دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ توہین عدالت کے مرتکب افراد عوامی عہدوں پر فائز ہیں اور حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں، ان افراد نے 17 اور 18 دسمبر کو پریس کانفرنس کی۔ موقف اختیار کیا گیاکہ ان افراد نے نہ صرف عدالت کا تمسخر اڑایا بلکہ فاضل جج کی بھی تضحیک کی۔ درخواست میں کہاگیا کہ انہوں نے ججز کے خلاف نفرت انگیز اسٹیٹمنٹ دی۔ درخواست میں کہاگیاکہ عدالت ان تمام افراد کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت کے تحت کارروائی کرے۔ درخواست میں کہاگیاکہ ان افراد کو عوامی عہدوں کے لیے نااہل قرار دیا جائے، قانون کے تحت کسی بھی شخص کو جج کو اسکینڈلائز کرنے یا فیصلے کی بنیاد پر تضحیک کرنے اختیار نہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ متعلقہ تمام افراد نے فیصلہ دینے والے جج اور عدلیہ کی آزادی پر شدید قسم کا حملہ کیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر اداروں کو لڑانے اور بحران پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی۔ درخواست میں کہاگیاکہ حکومتی افراد کی جانب سے مفرور مجرم کی حمایت کرنا خلاف قانون ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…