اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ختم نبوت کا منکر کل بھی کافر تھا اور آج بھی کافر ہے،کوئی نظام انہیں مسلمان قرار نہیں دے سکتا، کوئی بھی طاقت عمران خان کے ہوتے ہوئے یہ کام نہیں کر سکتی، اہم اعلان کر دیاگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ ختم نبوت کا منکر کل بھی کافر تھا اور آج بھی کافر ہے کوئی نظام انہیں مسلمان قرار نہیں دے سکتا، وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی طاقت پاکستان کو نظریاتی اساس سے نہیں ہٹاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز دربار عالیہ گولڑہ شریف میں منعقدہ عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا

کانفرنس میں بھارت کے شہر اجمیر شریف کے سجادہ نشین روف اجمیری شریف اور پاک پتن شریف کے جانشین دیوان احمد مسعود چشتی، مشیر وزیر اعظم زلفی بخاری،رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی،پیر نظام الدین جامی سمیت علماء مشائخ اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گولڑہ شریف میں منعقدہ بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس میں حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے باقاعدہ قرار داد پیش کی گئی ہے اس قرارداد میں کہاگیاہے کہ ریاست مدینہ کے قیام کو عملی شکل دینے کے لئے علماء مشایخ پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دی جائے،سودی نظام کو ختم کرنے کے لئے اسلامی معاشی نظام متعارف کرایا جائے،ختم نبوت کے عقیدے سے متعلق بہترین اقدامات اٹھائے جائیں۔قراردا کو سٹیج سے پڑھاگیا اور شرکاء سے قرارداد کی منظوری کے لئے پوچھا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھاکہ حضور اکرم کے نام پر قربان ہونا ہی آب حیات ہے،پاکستان کا وجود بھی اولیاء کرام کے فیضان سے ہے،وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو نظریاتی اساس سے نہیں ہٹاسکتا،ختم نبوت کا منکر کل بھی کافر تھا اور آج بھی کافر ہے، کوئی نظام انہیں مسلمان قرار نہیں دے سکتا،جو رسالت کا غلام ہو اسے بغیر جستجو اور تحقیق کے کافر، مرتد قرار نہیں دیا جاسکتا۔ معاون خصوصی ذولفی بخاری نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم فخر سے کہتے ہیں ہمارے وزیراعظم نے ختم نبوت اور ریاست مدینہ کی آواز اٹھائی،

پوری دنیا کے سامنے تحفظ ختم نبوت کے لیے اقدامات بھی وزیراعظم نے تجویز کئے،حضور اکرم ؐ ہر مکتبہ فکر، ہر شعبہ زندگی اور پوری انسانیت کے لئے بہترین نمونہ ہیں،اسلام تلوار سے نہیں بلکہ اولیائے کرام کی کاوشوں سے پھیلا، برصغیر میں مزارات اس کی بڑی مثال ہیں،پچھلے سال بھی مجھے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کا موقع ملا،اس وقت کانفرنس میں نوجوان ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں، نبی پاک کی ذات آپ کے لئے ایک عظیم راہ ہے۔

اولیاء کرام بھی ہمارے لئے ہدایت کا راستہ ہیں،وہ ہمیں نبی کی زندگی کے طریقہ کار کے بارے میں بتاتے ہیں۔ذولفی بخاری نے کہاکہ ختم نبوت پر پورا پاکستان اکٹھا ہے،یہ ہمارے ایمان کا حصّہ ہے۔اسلام اگر تلوار سے آیا ہوتا تو ہر گھر میں ہمیں تلوار نظر آتی لیکن ہمیں پاکستان میں ہر طرف مزار نظر آتے ہیں۔پیر نظام الدین جامی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر مہر علی شاہ ایسی عظیم شخصیت تھیں جن کا تعارف ہم یا کوئی اور نہیں بلکہ خود انکی تعلیمات ہیں،عوام کو چاہیئے کہ وہ گمراہ افراد اور مشائخ سے گریز کریں،ہم انتشار کے نہیں بلکہ اتفاق کے حامی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…