پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ، معروف روحانی شخصیت نے شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) گلگت بلتستان میں تحریک انصاف تیزی سے مقبولیت کی جانب گامزن، گلگت بلتستان کے علاقہ کھرمنگ سکردو کی معروف روحانی و سیاسی شخصیت سید محمد علی شاہ رضوی نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقہ کھرمنگ سکردو کے معروف روحانی و سیاسی شخصیت اور چار مرتبہ رکن گلگت بلتستان اسمبلی رہنے والے

سید محمد علی شاہ نیمرکزی سیکرٹریٹ میں چیف ارگنائزر پاکستان تحریکِ انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی اور زیرِاعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام مریدین و عقیدت مندوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے سید محمد علی شاہ کو ساتھیوں سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت پر خوش امدید کہا اور پارٹی مفلر پہنایا۔اپنی گفتگو میں چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ علماء کا پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہونا خوش ائند ہے، وزیراعظم عمران خان نے قوم کی باہمی یکجہتی اور اتحاد و یگانگت کی طرف بے مثال رہنمائی کی ہے، تحریکِ انصاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، ترقی و خوشحالی میں گلگت کے عوام کی شراکت اولین ترجیحی ہے، گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کا عمل اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، ائندہ انتخابات میں انشاء اللہ گلگت بلتستان میں واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھریں گے۔اپنی گفتگو میں سید محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے انتہائی مشکل حالات میں قوم کی باگ دوڑ سنبھالی ہے، دوسری سیاسی جماعتوں نے عوام کو کرپشن، اداروں کی تباہی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، انشاء اللہ عمران خان پاکستان کو بانیان پاکستان کی ویڑن کی روشنی میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…