پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزارت خارجہ اور ایوان وزیراعظم کے درمیان اختلافات، ریاست کے اہم ستونوں میں تصادم کوخطرناک قرار دیدیا گیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے وزارت خارجہ اور ایوان وزیر اعظم کے درمیان مبینہ اختلافات کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے اہم ستونوں میں تصاد م افسوسناک اور تحریک انصاف کی حکومت کے لیے نیک شگون نہیں۔

کوالالمپور کانفرنس میں جس انداز سے بیرونی مداخلت ہوئی یہ ملکی ساکھ اور خودمختاری کے خلاف ہے۔سفارتی محاذ پر دگر گوں ان حالات کا مطلب ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔نااہلوں کے ٹولے سے معیشت مستحکم ہوئی اور نہ سیاست میں تحمل مزاجی لائی جا سکی۔ سفارتی سطح پر پاکستان کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے،وہ ممالک جنہوں نے کشمیر پر کھل کر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ ان کی دعوت کو قبول کرنے کے بعد بھی کواالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرکے انھیں ناراض کر دیا گیاہے۔ اور ترکی کے صدر طیب اردگان نے تو سب کچھ بے نقاب کردیا کہ سعودی عرب نے ہم پر دباو ڈال کر کانفرنس میں شرکت سے انکار کروایا۔ جب کہ سعودی عرب کی ناراضگی کی وجہ اس کی مرضی کے بغیرکانفرنس میں شرکت کا اعلان کر نا تھا، کسی ملک کو زیب نہیں دیتا کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر ے اور اپنی مر ضی کی خارجہ پالیسی پر زوردے۔یہ ملکی خود مختاری کے خلاف ہے کیونکہ جو ممالک ہمیں قرض دیتے ہیں وہ ہماری پالیسیوں پراثر انداز ہوکرہماری خودمختاری کو بھی سلب کرتے ہیں۔یہی مسئلہ سعودی عرب کے ساتھ ہے، اگر ہم خود انحصاری کی پالیسی اختیار کریں گے تو یقینا اس پریشانی سے دور ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…