اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد پارہ منفی16 تک گرگیا آنیوالے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی

datetime 26  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں ، خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

صوبہ پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سے شدید دھند پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔راجن پور، ظاہرپیر، ٹبہ سلطان پور، بھکر، پاکپتن، صادق آباد، اوکاڑہ، مظفرگڑھ اور جھنگ میں شدید دھند سے کے سبب حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک ، صوابی اور نوشہرہ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے،ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔سب سے زیادہ سردی اسکردو اور استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت بالترتیب منفی 16 اور منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…