پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ رواں سال کتنے واقعات رپورٹ اور سب سے زیادہ کس ائیر لائن کے طیارے متاثر ہوئے؟جانئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملک کے مختلف ایئرپورٹس پرسال2019 میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے 12ماہ کے دوران 65سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے،سب سے زیادہ پی آئی اے کے طیارے متاثر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنے اور ملکی اور غیر ملکی ائیرلائن کے طیاروں کو نقصان پہنچا۔کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے، پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے طیاروں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا12ماہ کے دوران پی آئی اے کے65سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے ایک سال میں مجموعی طور پر 18طیارے بری طرح متاثر ہوئے، متاثر ہونیوالے طیاروں میں بوئنگ777اور ایئربس320شامل ہیں، سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات کراچی ایئرپورٹ پر رپورٹ ہوئے۔ایک سال کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 30طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 24طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ سکھر ایئرپورٹ پر2،تربت1،پشاور ایئرپورٹ پر3،اسلام آباد ایئرپورٹ پر6،کوئٹہ میں پرندے ٹکرانے کے3واقعات رپورٹ ہوئے۔پی آئی اے کو طیارے سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے۔

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات سے پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا،۔ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ پر پرندوں کو بھگانے کیلئے جدید آلات نصب نہیں کئے، پی آئی اے سمیت غیر ملکی ایئرلائن نے بھی پرندے ٹکرانے کے واقعات پر سی اے اے کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…