سرگودھا(این این آئی)حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو عوام کی خدمت کے کاموں کو فوکس کرنے کا احکامات جاری کر دیئے۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے اعلی سطحی اجلاس میں حکومتی امور کو چلانے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی اور اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کو عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کرنے کا پابند بنا دیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ عوامی خدمت کے لئے ان کے مسائل
کے حل کے لئے ان کی شکایات سننے اور انکے بروقت ازالہ کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ موجودہ نظام کی شفافیت اور قیمتی وقت کے ضیاع سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس سلسلہ میں صحت، تعلیم، آبپاشی، زراعت، خوراک اور دیگر محکموں کو براہ راست عوام سے رابطوں کو مضبوط کرنے افسران کے دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ،نگرانی چیف سیکرٹری پنجاب کریں گے۔