بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

آپ آفیسر کیسے بن گئے،کیا آپ کو نوکری پر رکھا جا سکتا ہے؟ چیف جسٹس نے اہم سرکاری شخصیت کی کلاس لے لی

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)وزارت فنانس ملازمین الاؤنس کیس میں چیف جسٹس گلزاراحمد التوا کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پر سخت برہم ہو گئے اورسرزنش کردی،چیف جسٹس پاکستان نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو ہلکا نہ لیں،عدالت التوادینے کیلئے نہیں بیٹھی،آپ لاآفیسر کیسے بن گئے،کیا آپ کو نوکری پر رکھا جا سکتا ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وزارت فنانس ملازمین الاؤنس کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی مقدمہ کی تیاری کیلئے التوامانگنے پرسرزنش کردی،چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کو ہلکا نہ لیں،عدالت التوادینے کیلئے نہیں بیٹھی، چیف جسٹس گلزاراحمدنے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب آپ نے ہم ججز پر ظلم کیا،ججز کیس کی فائل پڑھ کر آتے ہیں۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ آپ لاآفیسر کیسے بن گئے،کیا آپ کو نوکری پر رکھا جا سکتا ہے؟ریونیو ڈویژن اور آڈٹ اکائونٹ کو الائونس کس قانون کے تحت دیا گیا؟فنانس،اکنامک اور ریونیو ڈویژن میں کیا فرق ہے؟۔ڈپٹی اٹارنی جنرل اصغر علی نے کہا کہ ریونیو ڈویژن کی ورکنگ دیگر ڈویژن سے مختلف ہے،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ہر سرکاری ادارے کی تنخواہ دوسرے ادارے سے مختلف ہے،سب سرکاری اداروں کی تنخواہ ایک کردیں۔سپریم کورٹ نے وزارت فنانس ملازمین الاونس کیس کی سماعت ملتوی کردی،ڈپٹی اٹارنی جنرل کوتیاری کیلئے سماعت موسم سرما کی تعطیلات تک ملتوی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…