کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ نومبر2019میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم90کروڑ41لاکھ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک نے فارن کرنسی قرضہ رجسٹریشن کی ذمہ داری بینکوں کوسونپ دی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ
نومبر2019میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم90 کروڑ41لاکھ ڈالر رہا، نومبر میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم20کروڑ ڈالر رہا۔نومبر میں حکومتی ٹی بلز، انویسمنٹ بانڈز میں 70کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، رواں مالی اسٹیٹ بینک کے مطابق سال میں جولائی سے نومبر کے دوران2ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔جولائی سے نومبر کے دوران ایک ارب13کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ریکارڈ ہوئی، رواں مالی سال5ماہ میں 85کروڑڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹاک مارکیٹ میں ایک کروڑ95لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے فارن کرنسی قرضہ رجسٹریشن کی ذمہ داری بینکوں کوسونپ دی، ذمہ داری کا مقصد فارن کرنسی قرضوں میں سہولت اور کاروباری ماحول میں بہتری ہے۔ایک ملین ڈالر سے زائد کے قرضوں کو اسٹیٹ بینک کے پاس رجسٹر کرانا ضروری ہوتا تھا، ایک اسٹیٹ بینک کے مطابق ملین ڈالر تک کے قرضوں سے متعلقہ بینک خود نمٹتے تھے،۔نئی ہدایات کے تحت مالیت سے قطع نظر متعلقہ بینک قرضوں کی رجسٹریشن کریں گے، بینکوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ فارن کرنسی قرضے متعلقہ قوانین کے مطابق ہیں۔