جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خدشات درست ثابت ہوئے، بھارت نے واقعی جنگ شروع کر دی؟ ایل او سی پر متعدد جگہوں پر باڑ ہٹا دی

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) پڑوسی ملک بھارت نے سرحد پر اینٹی ٹینک میزائل سمیت دیگر میزائل نصب کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے داخلی مسائل کے دوران دشمن کی شرپسندی کی سازشیں سامنے آنے لگی ہیں، بھارت شر انگیزیوں کے لیے پھر سے پر تولنے لگا، سرحدوں پر غیرمعمولی نقل و حرکت بڑھا دی گئی ہے۔بھارت نے پاک انڈیا بارڈر پر براہموس اور اسپائک میزائل نصب کر دیے ہیں،

جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے۔وزیر خارجہ نے خط میں اقوام متحدہ کو باور کرایا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد کشمیر پر استعمال کر سکتا ہے، بھارت نے ایل او سی کے پانچ سیکٹرز میں باڑ کو جزوی طور پر ہٹا دیا ہے۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بھارت جعلی بنیادوں پر کوئی فوجی آپریشن کر سکتا ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے اگر ایل او سی پر کوئی حرکت کی تو پاکستان بھرپور، بر وقت اور مناسب جواب دے گا، بھارت کو 27 فروری کا دن یاد رکھنا چاہیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا تھا کہ بھارت 47 لاکھ افراد انتہا پسند گروپ کی صورت میں تیار کر رہا ہے، ہندوستان نے جو جرائم کیے ہیں صدیوں تک ان کا جواب دینا پڑے گا، بھارت کی کوشش ہے کشمیر کے لوگ آپس میں لڑ پڑیں، ان کی کوشش ہے آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان کوئی تصادم ہو، لیکن ہم بھارت کی سازشوں کو کسی صورت کام یاب ہونے نہیں دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھر بھارت کو متنبہ کردیا ہے کہ مسلح افواج بھارت کے ہر جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج بھارت کے ہر جارحانہ عزائم کا جواب دینے کو تیار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان لائن آف کنٹرول کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز بیان بھارت میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات اور انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…