اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق کے نئے جاری کردہ گانے ‘‘چمکیلی’’ پر مقدمہ کرنے والے وکیل رانا عدنان اصغر نے کہا ہے کہ ابرار الحق کے گانے میں جن الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ان سے مردوں کی تذلیل کی گئی ہے۔ایک انٹرویو میں اس گانے میں مرد کو نابالغ ظاہر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گانے میں میں بار بار مرد ذات کو نیچا دکھانے والے الفاظ کا استعمال گیا گیا ہے۔انہوں نے گانے کی
ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکا بارات لے کر جاتا ہے لیکن اس گانے میں یہ کام لڑکی کر رہی ہے جو کہ اچھا تاثر نہیں دیتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہر مقدمہ اپنی نوعیت کے حساب سے عدالت میں جاتا ہے، میرا مقدمہ سول کورٹ میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مردوں کے حق میں ابھی تک کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گلوکار ابرارالحق اپنے گانے کو تمام سوشل ایپز سے ڈلیٹ کر دیں۔