اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارت نے جنگ کی تیاریاں شروع کردیں ،پاکستان کیساتھ سرحد پر ایٹمی میزائل نصب

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ارشد شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے ایک براہموس رجمنٹ مقبوضہ کشمیرمیں تعینات کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارشد شریف نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی پاکستان مخالف گیدڑ بھبھکی کے بعد بھارتی فوج نے تین میں سے ایک براہموس رجمنٹ

کو ایل او سی پر تعینات کر دیا ہے، ارشد شریف نے بتایا کہ براہموس رجمنٹ میزائل مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے ۔ارشد شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ سپائیک میزائل بھی ایل او سی پر نصب کر دیئے گئے ہیں۔ میزائل اسرائیلی ساختہ ہیں۔ارشد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھی کسی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، جیسا کہ پہلے بھی پاکستان نے ابھی نندن کو زندہ پکڑ کر ثابت کیا تھا۔پاکستان نے انڈین فوج کا براحال کر دیا تھا ۔دریں اثنا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کے آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی اور پٹنا سمیت دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں ،بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اور اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھی شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں شریک ہیں، اس کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس قانون کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات اور ایل او سی پر تیاریاں بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی طرف سے جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…