اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ نہیں بنانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے چند قریبی صحافیوں کے دباؤ پر یہ قدم اٹھایا بعدازاں نواز شریف کہتے رہے کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ۔عمران خان نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کو پھانسی
کی سزا ملنے کے بعد اب بھی نواز شریف اور ان کی فیملی بہت پریشان ہیں۔ان کے خاندان میں سے کسی نے بھی اس فیصلے پر ایک لفظ نہیں کہا۔نواز شریف سے یہ کام ان لوگوں نے کروایا جو فیصلے کے بعد خوشیاں منا رہے تھےاور یہ علامتی کام ہوا ہے،انصاف نہیں ہوا۔ایک مثال بنائی جا رہی ہے کہ ہم نے ایک ڈکٹیٹرکے خلاف فیصلہ دیا اور آئندہ کوئی آدمی یا ڈکٹیٹر اس طرح کا اقدام اٹھانے کی جرات نہ کر سکے۔