پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

مجھے ذاتی عداوت کی بنیاد پر ان لوگوں نے ہدف بنایا؟قانون کی بالادستی کا خیال نہیں رکھا گیا، چیف جسٹس بارے بھی پرویز مشرف اپنے ویڈیو بیان میں بول پڑے

datetime 18  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے دیڈیو بیان میں کہا ہے کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ مشکوک، قانون کی بالا دستی کا خیال نہیں رکھا گیا۔ چیف جسٹس نے فیصلے کو جلد یقینی بنانے کا کہہ کر عزائم ظاہر کر دئیے تھے۔ دفاع کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروانے کی پیش کش بھی مسترد کر دی گئی۔

پاکستانی عوام اور فورسز کا یاد رکھنے پر شکرگزار ہوں یہ تمغہ اپنے ساتھ قبر میں لے کر جاؤں گا۔ بدھ کے روز جاری ویڈیو پیغام میں سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے خصوصی عدالت کا فیصلہ ٹی وی پر سنا۔ کیس میں صرف ایک فرد کو ٹارگٹ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی عداوت کی بنیاد پر ان لوگوں نے ہدف بنایا جو اونچے عہدوں پر اختیارات کا بے جا استعمال کرتے ہیں اور واقعات کو اپنی منشا کے مطابق ڈھالنا ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میرے دور حکومت میں فوائد اٹھانیوالے جج میرے خلاف فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں۔ ملزم اور وکیل دونوں کو دفاع کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروانے کی میری پیشکش بھی مسترد کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت اس کیس کو سننا ضروری ہی نہیں تھا میری نظر میں فیصلہ مشکوک ہے۔ قانون کی بالا دستی کا خیال نہیں رکھا گیاایسے فیصلے کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ خصوسی عدالت کا ایسا فیصلہ پہلی بار سنا ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستانی عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ عدلیہ قانون کی بالا دستی کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان قانونی تیم سے مشاورت کے بعد کروں گا۔ پاکستانی عوام اور فورسز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یاد رکھا۔ یہ میرے لئے سب سے بڑا تمغہ ہے اسے اپنے ساتھ قبر میں لے کر جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…