اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر اس طرح کے فیصلوں سے عدل وانصاف کو دھچکا لگے گا، پرویز مشرف فیصلے کویکطرفہ کہتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے بڑی اپیل کردی گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی چاہتے ہیں،انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر اس طرح کے فیصلوں سے عدل وانصاف کو دھچکا لگے گا،اعلیٰ عدلیہ سابق صدر پرویز مشرف کے یکطرفہ فیصلے کا ازخود نوٹس لے،سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ عمومی طور پر انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے،

سابق صدر کو سنے بغیر یکطرفہ انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے کا عمل ہے،ہائی پروفائی کیس میں یکطرفہ فیصلہ سوالیہ نشان ہے،سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کو موقع دینا چاہیے تھا،آج بھی عدالتوں میں کئی دھائیوں کے کیسز التواء کا شکار ہیں، آئین توڑنے کا تصور اور راستہ بند کرنے کیلئے قانونی سازی ضروری ہے،پاکستان سنی تحریک چاہتی ہے کے ملک کے آئینی ادارے طاقتور ہوں انصاف کا بول بالااور ملک کی سلامتی کو ہر حال میں یقینی بنایا جاسکے،دشمن ملک پہلے ہی سرحدوں پر جارحیت کئے ہوئے ہے ایسی صورتحا حال میں ایسے فیصلے مناسب نہیں ہیں،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی پر یقین ہے،ایسے فیصلے آئین کی روشنی میں بھی سوالیہ نشان ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بالادستی چاہتے ہیں مگر موجودہ حالات میں جمہوریت غریب کو ریلیف ڈیلیور نہیں کرپارہی ہے،ملک میں قرآن وسنت کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا،نظام مصطفی کا نفاذ ہی مسائل کا حل اور انصاف کا پرچم بلند کریگا،انہوں کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے ملک میں گیر یقینی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،خصوصی عدالت سے اپیل ہے کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرئے،سابق صدر ریٹائر جنرل پرویز مشرف کا بیان سننے کے بعد کوئی فیصلہ دے تاکہ فیصلے پر ابہام کی صورتحال کا خاتمہ ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…