ایک آمر کو بچانے کیلئے پوری حکومتی مشنری کو استعمال کیا جا رہا ہے، کیا لال مسجدآپریشن اور نواب بگٹی کی شہادت پاکستان کے مفاد میں تھی، مولاناعبدالغفور نے عدالت کے فیصلے کو تاریخی کہتے ہوئے بڑی بات کر دی

18  دسمبر‬‮  2019

قلات (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پوری حکومتی مشنری کو ایک آمر کو بچانے کے لیئے استعمال کیا جارہا ہے،عدالت عالیہ کا فیصلہ تاریخی ہے،مشرف نے کونسی جنگیں لڑی ہیں،

کیا لال مسجد آپریشن اور نواب بگٹی کی شہادت پاکستان کے مفاد میں تھا جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ ایسے فیصلوں سے جمہوریت اور آئین مزید مضبوط ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ موجودہ حکومت ایک ایسے آمر کو بچانے کے لیئے پوری سرکاری مشنری استعمال کررہی ہیں کہ جسکی وجہ سے پورے ملک میں دہشت گردی پھیل گئی اور اس دہشت گردی سے ہزاروں جوان اور عام شہری لقمہ اجل بن گئے اور بلوچستان میں ان کی لگائی گئی آگ آج بھی جل رہی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آئین توڑنا وفاداری کہلاتا ہے کیا ملک کو دولخت کرنا آئین پاکستان کے ساتھ وفاداری ہے کیا لال مسجد کے معصوم بچوں کی شہادت مشرف آمر کے ہاتھوں نہیں ہوئے مشرف نے آئین توڑا ہے اسے اپنے کیئے کی سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آئین پر عملدرآمد کرنا ہے تو اس فیصلے کیا خیر مقدم کرنا چاہئے تاکہ کل کوئی بھی طالع آزما آئین کو توڑ نے کی جرئت نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ کے مقاصد حاصل ہو چکے ہیں حکومت دسمبر کے بعد رخصت ہوتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیئے کوشاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…