اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ مقدمے کے مدعی بنے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کیلئے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کئے گئے جس پر اس وقت کے سیکرٹری داخلہ شاہد خان پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے مقدمہ کے مدعی بنے اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا گیا۔تحقیقات کے دوران ایف آئی اے افسران تبدیل ہوتے رہے، موجودہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء سمیت
دیگر ایف آئی اے افسران بھی سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ رہے۔ایف آئی اے کی تحقیقات کی روشنی میں حتمی رپورٹ خصوصی عدالت میں جمع کرائی گئی جس کی روشنی میں عدالت نے پرویز مشرف کا ٹرائل کیا تاہم سابق صدر اپنی والدہ کی تیمارداری کیلئے نام ای سی ایل سے نکلوا کر بیرون ملک چلے گئے اور تاحال واپس نہیں آئے۔سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دیکھتے رہے۔