اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ جس شخص نے سیا چن اور ہر جگہ فتح کے جھنڈے گاڑے اس کو غدار قرار دے دیا گیا ،آئی ایس پی آر کا بیان زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے ۔
پاکستان میں بہت بڑا بگاڑ دیکھ رہا ہوں ، ہمیں تلخیاں ختم کر نا ہونگی ۔ بدھ کو کشمیری رہنماء چوہدری غلام عباس برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کشمیری قائدین سے کہا ہے کہ چوہدری غلام عباس کا مزار ہی بڑا بنا دو ،اگر پیسے نہیں ہیں میرے سے لے لو۔شیخ رشید نے کہاکہ کشمیر کیلئے کیا کیا ،یہ میرے مرنے کے بعد لوگوں کو پتا چلے گا؟۔ انہوںنے کہاکہ میں وزیراعظم آزادکشمیر سے کہتا ہوں کہ گلی محلوں میں ریلیاں نکالی جائیں، کشمیری جاگا ہوا ہے۔ شیخ رشیدنے کہاکہ میری خواہش تھی کہ یو پی اور سی پی کا مسلمان جاگے، آج ہندوستان کا مسلمان جاگ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موددی نے بہت بڑی غلطی کی ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا، بابری مسجد اور بھارت میں مسلمانوں کو شہریت نہ دینا بڑی غلطی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس شخص نے سیاہچن اور ہر جگہ فتح کے جھنڈے گاڑھے اس کو غدار قرار دے دیا گیا، میری زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے جور آئی ایس پی آر نے جاری کیا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان میں بہت بڑا بگاڑ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ نے واقعی کشمیریوں کے ہاں سے ہاں ملانی ہے تو آپ کو خون کے نذرانے پیش کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کشمیریوں کو بے وقوف سمجھنے والے سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں ہے، تمام کشمیری سیاست دان اپنی پارٹیاں پاکستان میں پھیلائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کا بیس کیمپ ہے۔