اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما مہرین ملک نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب فیصلہ آیا توسابق صدر پرویز مشرف ہسپتال میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا پرویز مشرف نے 40 سال تک ملک کی خدمت کی ہے تا ہم ان کو غدارقرار دینا کسی صدمے سے کم نہیں۔مہرین ملک نے کہا ہے کہ پرویز مشرف شدید صدمے میں ہیں۔ ڈاکٹرز نے خصوصی عدالت کے فیصلہ پر بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے پرویز مشرف کیساتھ اس طرح کی بات کرنا ان کی صحت کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔ مہرین ملک نے کہا سابق صدر پرویز مشرف شدید علیل ہیں ان کا علاج چل رہا ہے، وہ دبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔تاہم غداری کیس میں آنیو الے فیصلے سے صدمے میں ہیں۔پرویز مشرف نے ہمیشہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات اس ملک کی 40 سال خدمت کی ،40 سالہ خدمت کے بعد ان کو غدار قرار دینا ان کیلئے بہت بڑا رنج ہے۔