لاہور (آن لائن) سانحہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کون کتنا قصور وار ہے جاننے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی ایک انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ اعلیٰ سطحی کمیٹی سانحہ پی آئی سی کا مختلف زاویوں سے
تحقیقات کر کے اس امر کی نشاندہی کرے گی کہ سانحہ پی آئی سی میں پولیس ڈاکٹر اور وکلاء میں سے کون کتنا قصور وار ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی فائنڈنگ رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔