اسلام آباد (آن لائن) ملک کے سب سے بڑے اقتصادی فورم، قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کردی گئی، خسرو بختیار کی جگہ وزیر منصوبہ بندی کا قلم دان سنبھالنے والے اسد عمر کو شامل کیا گیا ہے۔اقتصادی کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان ہیں جبکہ چاروں وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد
اور مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری عشرت حسین بھی کونسل کے رکن ہیں۔کونسل میں خصوصی دعوت پر وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر، وزیر اعلی گلگت بلتستان، گورنر خیبر پختون خوا اور چیئرمین ڈپٹی چیرمین پلاننگ کمیشن بھی شرکت کرسکتے ہیں، قومی اقتصادی کونسل اراکین کی کل تعداد 13 ہے۔