اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کے ذاتی کیرئیر پلاننگ چارٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بھرکے سینئربیوروکریٹس اور ملازمین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔سرکاری ملازمین کی ذاتی معلومات،میڈیکل درجہ بندی، تعلیم اور
ٹریننگ چارٹ کا حصہ ہے۔ملازمین کی وفاقی اور صوبائی اداروں میں انکوائری جیسی تفصیلات بھی چارٹ میں شامل ہوں گی۔سرکاری ملازمین کو یہ بھی معلومات دینا ہوں گی وہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں یا نہیں۔اس کے علاوہ تعلیمی قابلیت میں اکیڈمک،اسپلائزیشن ،بورڈ کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔