اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ادوار میں محکمہ اوقاف کی اراضی کی سستے داموں فروخت پر انکوائری کا آغاز۔ دو بیورو کریٹس ، ن لیگ کے قریبی ایم پی اے سمیت دو رہنمائوں کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان سب نے ملی بھگت سے اربوں روپے کی پراپرٹی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر کے مالی اور سیاسی فائدہ کیلئے استعمال کیا ۔ جس سےقومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اہم ترین ادارے نے محکمہ اوقاف سے سرکاری زمین کی فروخت کی تفصیل طلب کر لی ہے ۔ ا ربوں روپے کی سرکاری اراضی 900 روپے فی مرلہ کے حساب سے مالکانہ حقوق پر دی گئی ۔دوسری جانب سنیئر تجزیہ کار رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے جی او آر ون میں محکمہ اوقاف کی 33 کنال زمین کو 900 روپے مرلہ کے حساب سے بیچا گیا، ساتھ ہی ساتھ اس زمین کو سیاسی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا گیا ۔ رانا عظیم نے کہا ہے کہ نیب نے انکوائری شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے جی او آر ون میں ایک معروف بزرگ ہستی کے ارد گر محکمہ اوقاف کی اربوں روپے کی اراضی کو 900 روپے فی مرلہ کے حساب سے مالکانہ حقوق پر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق ان تمام شخصیات نے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔