اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور جرمنی کے درمیان 12.5 ملین یورو کا معاہدہ طے پا گیا،رقم گلگت بلتستان میں پن اور رینیوایبل توانائی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،معاہدہ کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہرنے شرکت کی،معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور اور کنٹری ڈائریکٹر جرمن ڈیویلپمنٹ بینک نے دستخط کیے۔حماد اظہر نے کہاکہ گرانٹ فراہم کرنے کے لیے جرمن حکومت کے شکر گزار ہیں،
پراجیکٹ سے کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہم ہو سکے گی۔حماد اظہر نے کہاکہ معاہدے کے تحت ہنزہ اور نانگاپربت جیسے علاقوں میں معیار زندگی ہوگا۔حماد اظہر نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بجلی کی سخت ضرورت ہے۔کنٹری ڈائریکٹر جرمن ڈویلپمنٹ بنک نے کہاکہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو ترقی کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں بجلی فراہمی سے کاروبار، سیاحت اور تعلیم کے مواقع پیدا ہوں گے۔