پاکستان کا تجارتی خسارہ سکڑ کر کتنے ارب ڈالر رہ گیا، وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

12  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)مالی سال 2019-20 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ملکی تجارتی خسارہ ایک تہائی کم ہوکر 9.7 ارب ڈالر کی سطح پر آگیاہے۔خسارے میں کمی کی بنیادی وجہ درآمداتی حجم کا محدود ہونا ہے کیوں کہ برآمدات میں برائے نام اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر ہدف کے حصول میں ناکامی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی جانب سے گذشتہ روز جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا نومبر برآمدات میں ہونے والا اضافہ 5 فیصد سے بھی کم ہے۔ برآمداتی ہدف حاصل کرنے کے لیے رواں مالی سال کے باقی 7 ماہ کے دوران ماہانہ 2.5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں۔سرکاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی تا نومبر اوسط ماہانہ برآمداتی حجم 1.9 ارب ڈالر رہا۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق جولائی تا نومبر برآمدات میں 436 ملین ڈالر (4.8 فیصد)اضافے سے 9.54 ارب ڈالر رہیں۔مجموعی طور پر تجارتی خسارہ جو گذشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں 14.5 ارب ڈالر تھا وہ رواں سال کی اسی مدت میں کم ہوکر 9.7 ارب ڈالر پر آگیا۔ اس طرح تجارتی خسارے میں 4.8 ارب ڈالر کی کمی آئی۔ اس رقم کا 91 فیصد درآمدات میں ہونے والی کمی پر مشتمل تھا۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق زیرتبصرہ مدت کے دوران درآمدات 18.4 فیصد کی کمی سے 19.2 ارب ڈالر پر آگئیں۔ مالی سال 2019-20 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ملکی تجارتی خسارہ ایک تہائی کم ہوکر 9.7 ارب ڈالر کی سطح پر آگیاہے۔خسارے میں کمی کی بنیادی وجہ درآمداتی حجم کا محدود ہونا ہے کیوں کہ برآمدات میں برائے نام اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر ہدف کے حصول میں ناکامی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…