اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقریب کے دوران فائرنگ اور تصادم، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی، 2 کی حالت انتہائی تشویشناک

12  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں قائم اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث ایک طالبعلم جاں بحق اور 13 طلبا زخمی ہوگئے،دو کی حالت تشویش ناک۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

گذشتہ روز اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اس وقت اسلامی جمعیت طلبہ اور سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل کے درمیان تصادم ہوا جب نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اسلامی جمعیت طلباء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ترجمان جماعت اسلامی ارشد عمر اولکھ نے میڈیا کو بتایاکہ حملے میں لیاقت بلوچ کے قریب کھڑے ایک اسٹوڈنٹ کی ٹانگ، دوسرے کے پیٹ میں گولیاں لگیں،انہوں نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونیوالے طفیل نامی طالب علم جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ اسلامی جمعیت کے تین طلباء زخمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کتاب میلے کا انتظام کیا گیا تھا جس کا آج آخری دن تھا،انہوں نے بتایا کہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ جب تقریب سے خطاب کررہے تھے تو اسی دوران تقریب پرسرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل نے حملہ کیا۔پمز ہسپتال زرائع کے مطابق تصادم میں دو زخمی طلبا کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم پوری کوشش کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق آج یونیورسٹی بند رہے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…