حکومت کی ملازمین کو بڑی خوشخبری، یوٹیلٹی الاؤنس میں 100فیصد اضافہ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

12  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے سول سیکرٹریٹ ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، یوٹیلٹی الاؤنس 100فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا۔، نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 1تا8کا یوٹیلٹی الاؤنس 3ہزار سے بڑھا کر 6ہزار،گریڈ9تا14کا الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 8ہزار کرنے کی منظوری دیدی گئی۔گریڈ 15کے ملازمین کا الاؤنس 5ہزار سے 10ہزار جبکہ گریڈ 16اور سپرنٹنڈنٹ گریڈ17 ملازمین کا الاؤنس 7ہزار سے بڑھا کر 14ہزار کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ الاؤنس میں اضافے کی سفارشات منظوری کیلئے وزیراعلیٰ آفس

بھیجی گئی تھیں۔وزیر اعلی آفس کی جانب سمری کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کو ارسال کی گئی تھی جس نے 100فیصد اضافے کی سمری منظور کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2020سے سول سیکرٹریٹ ملازمین پر ہو گا۔الاؤنس میں اضافے کی مد میں رواں مالی سال میں 17کروڑ 32لاکھ 80ہزار جاری کئے جائینگے۔کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کی منظوری کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…