جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

جنگوں میں بھی دشمن کے جہاز ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتے، پی آئی سی واقعہ میں ملوث 35سے 40وکلاء کی شناخت ہوگئی، سبق سکھانے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی سی واقعہ میں ملوث 35سے 40وکلاء کی شناخت ہوگئی، ذمہ داروں کو سبق سکھائیں گے۔ آصف علی زرداری کی رہائی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں جبکہ کسی قسم کے لین دین کی بات بھی نہیں ہوئی۔ نیب پلی بارگین کرنے میں آزاد ہے۔ آصف علی زرداری کے لئے کوئی این آر او نہیں جبکہ نواز شریف کو بھی ڈیل یا ڈھیل نہیں دی گئی۔

حکومت مریم نواز کو باہر نہیں جانے دے گی۔ وفاقی حکومت کو سندھ سے متعلق بہت تشویش ہے سندھ حکومت تو اپنا کچرا بھی نہیں اٹھا سکتی، چاہتے ہیں ملک میں قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں ہونیوالے واقعے میں 35سے 40وکلاء کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذمہ داروں کو سبق سکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی جنگوں میں بھی دشمن کے جہاز ہسپتالوں پر حملے نہیں کرتے معاشرے کے تمام طبقات کو سوچنا چاہیے کہ ہم اخلاقی طورپر اتنے گرچکے ہیں کہ اپنے بیماروں کو بھی نہیں چھوڑتے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر کسی کو کوئی شک نہیں ہے ان کے باہر جانے میں کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی دیکھ بھال کیلئے دو بیٹے اور ایک بیٹی لندن میں موجود ہیں جبکہ ان کے داماد اور سمدھی بھی لندن میں ہی ہیں میرا نہیں خیال کہ حکومت مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دے گی۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ پر امن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور پُر امن احتجاج کو نہ روکنا اصل جمہوریت ہے۔ مولانا فضل الرحمان 50ہزار افراد کو اسلام آباد لے کر آئے ہم نے انہیں نہیں روکا۔ وکلاء پُر امن احتجاج کا وعدہ کرکے نکلے تھے اس لئے انہیں بھی راستے میں نہیں روکا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ان کے خلاف صرف انویسٹی گیشن چل رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…