سپیشل برانچ نے کیا پیشگی اطلاع دی تھی؟ حکومت کو پی آئی سی واقعے کو سیاسی رنگ دینے پر شرم آنی چاہیے، ن لیگ نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

12  دسمبر‬‮  2019

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو پی آئی سی واقعے کو سیاسی رنگ دینے پر شرم آنی چاہیے۔وزیرقانون اور وزیر اعلیٰ کی نالائقی بری طرح سامنے آئے ہے۔حکومت نے ہنگامہ آرائی سے قبل کوئی عملی اقدامات نہیں کیے۔

سپیشل برانچ نے ہنگامہ آرائی کے متعلق حکومت کو پیشگی اطلاع کردی تھی۔اس کے باوجود پنجاب حکومت خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔پنجاب کے عوام مزید اس نااہل اور نالائق حکومت کے متحمل نہیں ہو سکتے۔عمران نیازی کا ٹولہ ملک میں عدم استحکام اور افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے آیا ہے۔عمران نیازی قوم کو سہانے خواب دیکھانے پر اب قوم سے معافی مانگیں اور گھر جائیں۔انہوں نے مزید کہا عثمان بزدار جوکہ مکمل طور پر ایک ڈمی وزیراعلیٰ پائے گئے ہیں۔عثمان بزدار صرف عوام کو اسلام آباد آنیاں جانیاں دیکھارہے ہیں۔فیاض چوہان کو ہیرو گری بہت مہنگی پڑی ہے۔فیاض چوہان کی اپنی زبان ہی اس کی سب سے بڑی دشمن ہے۔فیاض چوہان کی زبان سے کوئی شعبہ محفوظ نہیں رہا۔فیاض چوہان نے سیاستدانوں،صحافیوں،شوبز اداکاروں سمیت ہر طبقے پر کیچڑ اچھالا۔جس کا نتیجہ کل پوری قوم سے دیکھ لیا ہے۔فیاض چوہان اپنی جعلی لیڈر کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔وزیراعظم کے بھانجے احسان نیازی نے پولیس کی گاڑی جلائی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔کیا پنجاب حکومت احسان نیازی کو بھی گرفتار کرے اوردہشتگردی کا مقدمہ درج کرے گی؟عمران نیازی نے پارلیمنٹ پر اور احسا ن نیازی نے ہسپتال پر حملہ کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…